گڑھ مہاراجہ: معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر خضر حیات بھٹی کی اچانک وفات پر دلی افسوس ہے، ڈاکٹر رانامحمد عباس
تفصیلات کےمطابق آرتھوپیڈک سرجن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ رائے خضر حیات بھٹی جو کہ گزشتہ روز المناک ٹریفک حادثہ میں خالق حقیقی سے جا ملے، حادثہ میں ان کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئی حادثہ میں وفات پانے والے ڈاکٹر خضر حیات بھٹی کے ایصال ثواب کے لیے انکے آبائی گاؤں تعزیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، جس میں معروف سرجن ڈاکٹر رانا محمد عباس، سرجن ڈاکٹر صفدر ، ڈاکٹر صبغت صاحب، ڈاکٹر اعجاز سلطان ، انجنئیر جابر علی ڈب ،صدر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک رائے انصر صدیقی ، نوجوان رہنماء نعمان عمر، صحافی محمدعمرفاروق سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ،
معروف سرجن ڈاکٹر رانا محمد عباس نے ڈاکٹر رائے خضر حیات کے بھائی رائے عطا اللہ ، رائے فرمان اللہ و دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ضلع جھنگ ایک عظیم انسان دوست ڈاکٹر سے محروم ہو گیا ہے، جس کا خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا یے، ڈاکٹر رائے خضر حیات مرحوم ایک دلیر نذر ڈاکٹر تھے، بعد ازاں ان کے بیٹے رائے ارحم خضر کی دستار بندی کی گئی اور شرکاء کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا،