کراچی میں جرائم میں اضافہ تشویشناک ہے ۔۔بچوں کے اغواء، اسٹریٹ کرائم، اور ڈکیتیوں سمیت مختلف وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔پولیس کی کارکردگی بہتر مگر سندھ حکومت کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے۔اشرف میمن مرکزی ترجمان وسیکرٹری اطلاعات و نشریات پاکستان راہ حق پارٹی

پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی ترجمان وسیکرٹری اطلاعات و نشریات اشرف میمن نے کہا کہ کراچی میں جرائم میں اضافہ تشویشناک ہے.چھوٹے بچوں کے اغواء،اسٹریٹ کرائم، اور ڈکیتیوں سمیت مختلف وارداتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے مگر سندھ حکومت کو کرپشن سے فرصت نہیں کہ کوئی کام کرے زبانی دعوے کھوکھلے نعروں کی بنیاد پر بنی حکومت مسلسل کرپشن کرتی جارہی ہے اور سسٹم کو مضبوط کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔گورنر سندھ کو ٹک ٹاک سے فرصت نہیں بہت زیادہ ہو تو کوئی رنگین پروگرام کر کے اپنا جی کو بہلاتے رہتے ہیں ایسی حکومت اسلامی ریاست میں ایک دن بھی نہیں چل سکتی مگر بدقسمتی پاکستان میں ہم پر اس قسم کے حکمران ہم پر مسلط کئے جاتےہیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ پولیس کی کارکردگی بہتر مگر اس کو کافی نہیں کہہ سکتے۔تمام علاقے کے ایس ایچ اوز کو اور مستقل عملے کو تمام جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی ہوتی ہے مگر سسٹم میں چلنے والوں پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا اور تمام جرائم پیشہ افراد کہیں نہ کہیں سسٹم کا حصہ ہیں اس لئے سسٹم سے چھٹکارا ضروری ہے ورنہ کراچی اور کچے کے علاقوں میں فرق کرنا مشکل ہو جائے گا۔انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنا دفاع خود کرنے کی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔اہلسنت والجماعت اور عوام کے ساتھ مل کر ہم نے دھرنا مافیا کو شکست دی ہے اب انشاءاللہ بلدیہ مافیا اور حکومت مافیا کو بھی ان کے گھر بھیجنے کی پالیسی بنائیں گے اب کراچی کا فیصلہ خود ہمیں کرنا ہوگا..

رپورٹ علی رحمان انصاری