پاک افواج* تاریخی کامیابی
………………………………….
تحریر۔میاں عبدالوحید عمرانہ
مرکزی صدر پاک میڈیا کونسل پاکستان PMCP
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاک بھارت جنگ ۔ ایک ایسا سنگین باب ہے ۔ جس میں خون ۔قربانی اور غیر متزلزل عزم نے پاکستان کی فتح کو یقینی بنایا۔ موجودہ حکومت سمیت تقریبا تمام سیاسی جماعتیں بھی مبارک باد کی مستحق ہیں ۔جنہوں نے تمام تر سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ۔عالمی سطح پر طاغوتی قوتوں کو یہ سبق دیا کہ لاکھ اختلافات کے باوجود ملک کے دفاع اور استحکام کے لئے ہم سب ایک ہیں ۔اور اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر ساتھ کھڑے ہیں ۔ پاکستانی فوج نے جس جرات، بہادری اور محنت سے انڈیا کی کھلی دہشت گردی اور جارحیت کااور اس خطے کےسب سے زیادہ بدترین ۔شاطر ۔طوطا چشم اورناقابل اعتبارچال باز اور دھوکہ باز دشمن کے حملے کا مقابلہ کیا۔ وہ ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے۔ اس جنگ میں دونوں اطراف قیمتی جانوں سمیت قیمتی املاک کا ضیاع ہوا، مگر ان قربانیوں کا رنگ ۔شہادت آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔ہمارا یہ ایمان ہے کہ ملک کی اندرونی اوربیرونی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے اور مرگئے تو شہید اور بچ گئے تو غازی ۔مطلب یہ کہ دونوں صورتوں میں سودا مہنگا نہیں یہ ایمانی جذبہ ہی تھا ۔جس نے پاک افواج کی حمایت میں ریلیاں نکالیں ۔ہر محب وطن نے اپنے اپنے انداز میں اپنے اپنے شعبوں میں رہتے ہوئےقربانیوں کی داستانیں رقم کی ہیں ۔میرے قلم کے مزدور سپاہیوں نے پرنٹ میڈیا ہو یا الیکٹرونک میڈیا۔سوشل میڈیا سمیت ہر سطح پر اپنا مثبت تعمیری کردار ادا کرکے حب الوطنی ۔ملی غیرت اور باشعور ۔سچے اور کھرے مسلمان ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ہمارے پاکستانی مسیحی بھائیوں کی پاکستان سے محبت ۔پیار ۔خلوص ۔احترام اور عقیدت کے رشتے کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ان کی قربانیاں بھی نافابل فراموش ہیں ۔پوری دنیا کے مسلمان سمیت سکھ کمیونٹی کا اس موقع پر شکریہ ادا نہ کرنا بھی ان کی پاکستان کے لئے محبت۔عقیدت اور پیار کا جواب پیار سے نہ دینا اور ان کی مودی مردود کی اسلام دشمنی اور مسلمانوں سے نفرت کے خلاف کھلم کھلا ہندو جارحیت کی خلاف ورزی اور ہر سطح پر پاکستان اور پاکستانی فوج کی حمایت کا اعلان کرکے ہمارے دلوں کو تسخیر کرلیا ہے۔کیونکہ یہ وہ ہیں جو ہماری چفاظت ۔عزت اور وقارکے لئے اپنی جانوں کی قربانی دیتے ہیں ۔
پاک میڈیا کونسل کی جانب سے ۔ ہم پاک فوج کے جانباز پائلٹوں کی جرات مندی اور مہارت کی بے حد تعریف کرتے ہیں، جنہوں نے روسی ساخت کے رافیل جنگی جہازوں کو تباہ کر کے دنیا بھر میں یہ ثابت کر دیا کہ پاکستانی فوج اور اس کے پائلٹوں کا مقابلہ دنیا کی کسی فوج سے نہیں کیا جاسکتا۔ یہ کامیابی پاکستان کی جنگی طاقت کا عظیم اعزاز ہے، اور ہم پاکستانی فوج کے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔”أخر میں اس عظیم مسیحا کا ذکر نہ کرنا تاریخی بددیانتی ہوگی اور میں اس عظیم اور تاریخی کامیابی کے موقع پر ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے اوردشمنوں کی أنکھوں میں أنکھیں ڈال کر اپنی طاقت کا لوہا عالمی سطح پر منوانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہیں ۔جن کی خدمات کو صدقے دل سے تسلیم نہ کرنا اور انہیں خراج تحسین پیش نہ کرنا صحافتی بددیانتی ہوگی۔ذوالفقار علی بھٹو شہید کی ملک کو ایٹمی پاور بنانے کی کاوشیں بھی لائق ستائیش ہیں۔میاں نوازشریف اور میاں شھباز شریف کی ایٹمی دھماکے کرکے دنیابھر میں پاکستان کی دھاک بٹھانے جیسے تاریخی اقدامات کو بھی کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔أخر میں اپنے جذباتی اور ملی جذبوں کو سیٹتے ہوئے فقط اتنا ہی کہنا ہے کہ پوری قوم کسی بھی مصلحت کا شکار ہو کر اس ملک کی محسنوں کو کبھی نظرانداز نہ کریں ۔ان کے خلاف کسی بھی سازش کا ألہ کار نہ بنیں ۔ان کی خدمات کو ہمیشہ خراج تحسین پیش کرتے رہیں ۔یاد رکھنا جو قومیں اپنے محسنوں کے عظیم کارناموں اور قربانیوں کو بھلا دیتی ہے تو پھر تاریخ میں ایسی قوموں کا نام ونشان بھی مٹ جاتا ہے ۔اپنے عظیم محسنوں کی قدر کریں وہ پرویز مشرف کی صورت میں ہو یا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صورت میں ہو یا جنرل عاصم منیر کی صورت میں۔اللہ تعالیٰ ہمارے عظیم محسنوں کو اپنی رحمت اور فضل و کرم کے سائے میں رکھے ۔ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں بالخصوص پاک افواج بری ۔بحری اور فضائی کی ملک و قوم کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔
پاک افواج زندہ باد ۔ پاکستان زندہ باد ۔پاکستانی حکومت زندہ باد ۔ پاکستانی عوام زندہ باد ۔پاکستان کا میڈیا زندہ باد ۔پاک میڈیا کونسل پاکستان پائِندہ باد!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔