دل سوز تعزیتی پیغام
إنا للہ وإنا إلیہ راجعون
حاجی مسعود مجید خان ڈاہا اپنے ابدی سفر کے لئے روانہ ۔
ُ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر۔ میاں عبدالوحید عمرانہ
مرکزی صدر
پاک میڈیا کونسل پاکستان (PMCP)
……………………………..
آج دل شدید غم سے بوجھل ہے۔ خانیوال کی فضائیں سوگوار ہیں . کیونکہ ایک شریف النفس ۔ہمدرد ۔غریب پرور ۔ باکرداراور باوقار سیاسی و سماجی شخصیت سابق چیئرمین بلدیہ خانیوال۔سلطان سیاست خانیوال محترم حاجی نشاط احمد خان ڈاہا مرحوم کے حقیقی بھانجے اورسیاسی جانشین حاجی مسعود مجید خان ڈاہا اچانک حرکت قلب بند ہونے سے اس فانی دنیا سے کوچ کر گئے۔مرحوم کا گیلانی خاندان سے قریبی تعلق تھا۔یوسف رضا گیلانی کی سیاسی بصیرت کے معترف تھے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی خانیوال حلقہ پی پی 211 کے صدر تھے ۔اس حلقہ سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑ چکے تھے۔ وہ خانیوال کی سیاست کا روشن چراغ تھے۔عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار تھے ۔اپنی سیاست کا أغاز بلدیاتی الیکشن میں بطور کونسلر بلدیہ خانیوال سے کیا ۔چیئرمین بلدیہ خانیوال رہ چکے تھے ۔معروف کاروباری۔سیاسی اور عوامی مزاج رکھنے والے عوامی شخصیت تھے ۔ جنہوں نے اپنی زندگی خدمتِ خلق، عوامی بہبود اور سماجی ترقی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کا انداز۔عجزو انکساری نرم لہجہ اور عوام کے مسائل کے لیے تڑپ انہیں دیگر سیاسی رہنماؤں سے ممتاز کرتا تھا۔انہوں نے اپنی زندگی ہی میں اپنے باصلاحیت اور تعلیم یافتہ فرزند علی خان ڈاہا کو اپنا سیاسی جانشین مقرر کر دیا تھا ۔جو آج بھی اپنے عظیم والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غریبوں کا سہارا، مہمان نواز۔ ہمدرد اور ایک تعمیری سوچ کے حامل نوجوان رہنما کے طور پر ابھر رہے ہیں۔حاجی مسعود مجید خان ڈاہا کا نماز جنازہ أج بعد از نمازِ مغرب ادا کی جائے گی۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔أمین










