مخدوم فیصل سے محبت نواب کاشف سربانہ تحصیل ناظم کی عوامی خواہشات اور فیصل حیات جبوانہ

تحریر علی امجد چوہدری


نواب کاشف سربانہ کوٹ مراد کے سابق چیئرمین ہیں ان کا خاندان قیام پاکستان سے لے کر اب تک اس یونین کونسل کا بلاشرکت غیر حکمران رہا ہے ان کے دادا چچا اور والد محترم یہاں کے چیئرمین رہ چکے ہیں ان کے مخالفین نے ان کو شکست دینے کے لیئے تمام ھتکنڈے استعمال کیئے مگر ان کو شکست دینا ایک خواب ہی رہا میں حیران تھا کہ یہ خاندان اتنا مقبول کیسے ہے کہ اسے شکست نہیں دی جا سکی میں نے تحصیل اٹھارہ ہزاری کی مختلف ایسی شخصیات سے گفتگو کی جو تحصیل اٹھارہ ہزاری کی صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں اس دوران اس خاندان کے حوالے سے حیران کن انگشاف ہوئے یہ خاندان وسطی پنجاب کا ایک بڑا جاگیردار گھرانہ ہے مگر کبھی کوئی شخص ان کے ستم کا نشانہ نہیں بنا حلقے کے بیماروں کو ہسپتال منتقل کرنے ے لیئے ان کی گاڑیاں مفت سروسز فراہم کرتی ہیں علاقے کے مستحقین کی بچیوں کے جہیز یہ خاندان فراہم کرتا ہے آپ حیران ہونگے کہ وفات پاجانے والے غریبوں کے کفن دفن سے رسم قل تک اخراجات کا بیڑہ بھی نواب کاشف سربانہ اٹھاتے ہیں
اب ان کی شخصیت کے ایک اور خوبصورت پہلو کی طرف آتے ہیں یہ سیاست میں ایسا وفادار خاندان ہے جس کے موازنے کے لیئے پنجاب میں ہمیں گنتی کے چند گھرانے ہی مل سکتے ہیں نواب کاشف سربانہ کا خاندان قیام پاکستان سے لے کر اب تک مخدوم فیصل صالح حیات کے خاندان سے سیاسی طور پر منسلک ہے یہ نواب فیصل حیات جبوانہ کے بھی انتہائی وفادار دوست ہیں مخدوم فیصل صالح حیات اور نواب فیصل حیات جبوانہ کے political opponents نے ان پر کئی بار ڈورے ڈالنے کی ناکام کوشش بھی کی نواب کاشف سربانہ آج بھی determined ہیں کہ ان کی آنے والی نسلیں مخدوم فیصل صالح حیات اور نواب فیصل حیات جبوانہ کا ساتھ نبھائیں گی
یہ جھنگ کے ایسے مقبول سیاستدان ہیں جن کی عوام دل سے قدر کرتی ہے کافی دنوں سے نوٹ کر رہا ہوں کہ تحصیل اٹھارہ ہزاری کی عوام میں ان کے لیئے محبت کے جزبات چھلک چھلک کر باہر آ رہے ہیں عوام انہیں ممکنہ بلدیاتی انتخابات میں اٹھارہ ہزاری کے تحصیل ناظم کی حیثیت میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کھلے الفاظ میں کر رہے ہیں اور عوامی خواہشات کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ زبان خلق نقارہ خدا
بہرحال ایک بات تو طے ہے کہ مخدوم فیصل صالح حیات اور نواب فیصل حیات جبوانہ کو تحصیل اٹھارہ ہزاری کے لیئے ایک قد آور شخصیت نواب کاشف سربانہ کی شکل میں مل چکی ہے

علی امجد چوہدری