چوہدری ماجد محمود حئی: ایمانداری کی زندہ مثال

تحریر ۔۔محمد زاہد مجید انور، ٹوبہ ٹیک سنگھ

ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر نہ صرف زرخیز زمینوں، مخلص لوگوں اور ترقی کے امکانات کے حوالے سے جانا جاتا ہے، بلکہ یہ شہر ایسی شخصیات سے بھی مالامال ہے جو اپنی دیانت داری، خدمت خلق اور سچائی کے لیے مشہور ہیں۔ انہی شخصیات میں ایک نمایاں نام چوہدری ماجد محمود حئی کا ہے، جو اس وقت مرکزی جنازہ گاہ گئوشالہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔چوہدری ماجد محمود نہ صرف ایک معروف کاروباری شخصیت ہیں بلکہ وہ شہر کی سیاسی و سماجی زندگی میں بھی فعال کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا بنیادی اصول “ایمانداری اور شفافیت” ہے، جس پر وہ کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرتے۔ اس کی زندہ مثال حال ہی میں جاری کیا گیا مالیاتی حساب کتاب ہے جو جون 2024 سے مئی 2025 تک کا مکمل ریکارڈ ہے۔
اس ریکارڈ میں ہر ماہ کی آمدن، خرچ اور بچت کی تفصیل دی گئی ہے۔ مجموعی طور پر:
کل جمع رقم: 2,29,220 روپے
کل اخراجات: 1,93,115 روپے
موجودہ بقایا رقم: 94,780 روپے
یہ تمام حساب کتاب نہایت باریکی سے تیار کیا گیا ہے، جس میں ہر ایک روپے کا حساب موجود ہے۔ چند ماہ میں جمع شدہ اضافی رقم اور چند میں خرچ شدہ زائد رقم کی نشاندہی بھی دیانتداری سے کی گئی ہے، جو کہ چوہدری ماجد محمود کی مالی شفافیت کی عکاسی کرتی ہے۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ سارا کام شہر کے تعاون سے انجام دیا جا رہا ہے۔ شہریوں کی طرف سے عطیات، صدقات، اور تعاون نے اس نظام کو زندہ رکھا ہے، اور چوہدری صاحب نے ان تمام عطیات کا منصفانہ استعمال یقینی بنایا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ چوہدری ماجد محمود حئی نے ایمانداری، دیانت، اور شفافیت کا وہ معیار قائم کیا ہے جو ہمارے معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ان کی خدمات نہ صرف لائقِ تحسین ہیں بلکہ نوجوان نسل کے لیے ایک مثالی نمونہ بھی ہیں۔اگر ہر ادارے میں ایسی ہی قیادت ہو، تو ہمارا معاشرہ یقیناً بہتر اور روشن مستقبل کی طرف گامزن ہو سکتا ہے۔