ضلع جھنگ میں نماز عید الاضحی کے 383 اجتماعات پر 1600 سے زائد پولیس افسران و جوان سیکورٹی کے فرائض نبھائیں گے

جھنگ (سٹارنیوز)ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر عیدالاضحیٰ کے حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے سکیورٹی پلان تیار، 1600 سے زائد پولیس افسران، جوان اور والنٹیئرز سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر جھنگ پولیس کی طرف سے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کرکے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ، 1600 سے زائد پولیس افسران، جوان اور والنٹیئرز سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے
ضلع بھر میں نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی کیلئے 383 مذہبی اجتماعات منعقد ہوں گے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پبلک مقامات ، پارکس ، قبرستان، تریموں ہیڈ ، ناکہ جات اور کرائم پاکٹس پر پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے
شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سخت ناکہ بندی ڈیوٹی لگائی گئی ہے اسکے علاؤہ ضلع بھر میں 5 مویشی منڈیوں پر بھی 245 پولیس افسران اور جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ مذہبی تہوار ہے جس کو پرامن طریقے سے منانے کے لئے جھنگ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں
پولیس افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو
جملہ ایس ڈی پی اووز اپنے اپنے سرکلز کی ڈیوٹی چیک کریں گے اور الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بنائیں گے شہریوں کے نام پیغام میں ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہری عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہلڑ بازی، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں
کسی بھی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،
شہری امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے ضلعی پولیس سے بھر پور تعاون کریں
# رپورٹ حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز
صدر تحصیل پریس کلب احمدپورسیال 03027691808