تحصیل احمد پور سیال میں عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

احمدپورسیال (سٹارنیوز )اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال وقاص ظفر صاحب کی ہدایات پر تحصیلدار محمد سعید گھمن صاحب نے عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا ریونیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور افسران کو اپنے مسائل بتاۓ ۔ تحصیلدار محمد سعید گھمن صاحب نے موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ درستگی ریکارڈ ،فرد کا اجرا ،انتقالات کا اجرا،رجسٹری ،انکم سرٹیفکیٹ ،معائنہ ریکارڈ ،اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کو کچہری میں قائم شدہ کاؤنٹرز پر فوری حل کیے گئے۔ اس موقع پر تحصیلدار صاحب کا کہنا تھا کہ عوام کو فوری انصاف و دیگر مسائل حل کی فراہمی اولین ترجیح ہے . لوگوں نے موقع پر مسائل حل کرنے پر تحصیلدار احمد پور سیال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا ۔

رپورٹ سیف اللہ صدیقی کھوکھر

DC_Jhang
Commissioner Faisalabad
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab