جھنگ پروڈکشن بیک ورلڈ ایریا سے اٹھ کر کامیابی کی معراج تک

ایک ملین کا سنگ میل محنت وژن اور ٹیم ورک کی روشن داستان

کالم نگار.ضیغم عباس عاجز

کامیابی انہیں ملتی ہے جو خواب دیکھنے کی ہمت رکھتے ہیں ان خوابوں کے لیے جدوجہد کرتے ہیں اور اپنی ٹیم کو ساتھ لے کر آگے بڑھتے ہیں
یہی کہانی ہے جھنگ پروڈکشن کی ایک ایسی ٹیم کی جو بیک ورلڈ ایریا پسماندہ علاقے سے اٹھ کر آج ایک ملین کا سنگ میل عبور کر چکی ہے
یہ کامیابی صرف ایک عدد نہیں بلکہ جذبے اتحاد اور محنت کی علامت ہے
جھنگ پروڈکشن کے روح رواں میاں محمد رمضان اور میاں رضوان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کامیابی پوری ٹیم کی محنت اخلاص اور مستقل مزاجی کا نتیجہ ہے میاں محمد رمضان نے بتایا ہم نے اپنے حالات کو کبھی رکاوٹ نہیں سمجھا وسائل کم تھے مگر حوصلے بلند ہم نے ہمیشہ یہ یقین رکھا کہ اگر نیت صاف ہو اور ٹیم متحد ہو تو اللہ کامیابی ضرور عطا کرتا ہے ایک ملین کا حصول ہمارے عزم کو مزید مضبوط کر گیا ہے میاں رضوان نے کہا ہم جھنگ جیسے بیک ورلڈ ایریا سے اٹھے مگر خواب ہمیشہ عالمی معیار کے رکھے یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ چھوٹے شہر کے لوگ بھی بڑا مقام حاصل کر سکتے ہیں اگر وہ اپنی ٹیم پر اعتماد کریں اور دل سے محنت کریں
دونوں رہنماؤں نے مزید کہا کہ جھنگ پروڈکشن کی کامیابی کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ پوری ٹیم کے اتحاد اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جھنگ پروڈکشن آئندہ بھی جدت معیار اور تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ تحصیل احمد پور سیال کانام روشن کرتی رہے گی
آج جھنگ پروڈکشن صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک تحریک بن چکا ہے جو نوجوانوں کو یہ پیغام دیتی ہے کہ خواب چاہے کسی بھی علاقے سے شروع ہوں اگر نیت سچی ہو تو دنیا انہیں تسلیم کرتی ہے یہ کامیابی منزل نہیں بلکہ ایک نئے سفر کا آغاز ہے جسمیں ہر قدم کے پیچھے ایک ٹیم ایک وژن اور ایک جذبہ کارفرما ہے