معاشرتی تعمیر کے ضامن باکردار سرکاری افسران اور ڈاکٹر نوید افتخار اولکھ: دیانت، محنت اور ترقی کا عملی استعارہ

تحریر : محمد زاہد مجید انور

*معاشرے کی اصل تخریب و تعمیر میں اگر کسی طبقے کا سب سے زیادہ کردار ہوتا ہے تو وہ سرکاری افسران کا ہوتا ہے۔ یہ وہ طبقہ ہے جو چاہے تو اپنی دیانت، محنت اور خلوص سے معاشرے کو مثالی بنا سکتا ہے اور اگر چاہے تو غفلت اور نااہلی سے پورے نظام کو مفلوج بھی کر سکتا ہے۔ خوش قسمتی سے ہمارے معاشرے میں آج بھی ایسے باکردار، نیک نفس اور فرض شناس افسران موجود ہیں جو اپنی ذمہ داری کو عبادت سمجھ کر نبھاتے ہیں۔حال ہی میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تعینات ہونے والے ڈاکٹر نوید افتخار اولکھ کا شمار بھی ایسے ہی قابل، ایماندار اور محنتی افسران میں ہوتا ہے۔ ڈاکٹر نوید افتخار اولکھ ہمارے والد مرحوم حاجی عبدالمجید انور (نمائندہ جنگ، جیونیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ) کے قریبی دوست اور ہمارے لیے نہایت محترم اور پیارے انکل ہیں، جن کی شخصیت نہایت شفیق، بااخلاق اور اعلیٰ اقدار کی حامل ہے ڈاکٹر نوید افتخار اولکھ ایک ایسے افسر ہیں جو فائلوں میں محدود رہنے کے بجائے فیلڈ میں جا کر خود ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہیں۔ ضلع بھر میں جاری منصوبوں کی نگرانی، معیار کی جانچ اور بروقت تکمیل ان کی اولین ترجیح ہے۔ ان کی یہی غیر معمولی قابلیت، پیشہ ورانہ مہارت اور انتظامی صلاحیتیں تھیں جن کی بنیاد پر سابق کمشنر ملتان ڈویژن محترمہ مریم نے ان کا تبادلہ ملتان سے فیصل آباد کے لیے احکامات جاری کیے تھے، تاہم اب وہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جو ضلع کے لیے خوش آئند امر ہے۔ڈاکٹر نوید افتخار اولکھ اس سے قبل بھی بطور ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا چکے ہیں۔ تقریباً 2008ء میں جہاں بھی وہ تعینات رہے، وہاں ترقیاتی کاموں میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔ اسی دور میں ان کی نگرانی میں ماڈل بازار کی تعمیر عمل میں آئی، جو آج بھی ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اگرچہ کچھ عرصہ بعد ان کا تبادلہ ہو گیا، مگر ان کے شروع کیے گئے منصوبے دیرپا اثرات چھوڑ گئے۔موجودہ تعیناتی کے بعد بھی ڈاکٹر نوید افتخار اولکھ نے ضلع بھر کی خوبصورتی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور عوامی سہولیات میں اضافے کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ان کا وژن واضح ہے کہ ترقی صرف عمارتوں کی تعمیر کا نام نہیں بلکہ عوام کی زندگی میں آسانی، سہولت اور خوشحالی لانا اصل مقصد ہونا چاہیے۔ایسے باکردار، دیانتدار اور وژنری افسران ہی دراصل معاشرے کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر نوید افتخار اولکھ جیسے افسران نہ صرف نوجوان نسل کے لیے مثال ہیں بلکہ سرکاری محکموں میں امید کی کرن بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور وہ اسی جذبے اور اخلاص کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں۔*