ٹوبہ ٹیک سنگھ:چوہدری عمر فاروق باجوہ نے نو منتخب جنرل سیکرٹری کے طور پر وکلاء برادری کی خدمت کا عزم ظاہر کر دیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب جنرل سیکرٹری اور معروف سینئر قانون دان چوہدری عمر فاروق باجوہ نے کہا ہے کہ بار کے وکلاء برادری ہماری عزت ہے اور انشاءاللہ ہر فورم پر وکلاء کی مکمل سپورٹ جاری رکھوں گا۔یہ بات انہوں نے اپنی اقامت گاہ پر ڈسٹرکٹ انجمن صحافیاں کے ضلعی صدر اور معروف کالم نگار محمد زاہد مجید انور سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء برادری کے مسائل اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کام کرنا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔چوہدری عمر فاروق باجوہ کی قیادت میں بار ایسوسی ایشن میں نئی توانائی اور مثبت تبدیلی کی توقع ہے، اور وکلاء برادری ان کی رہنمائی میں شفاف اور موثر اقدامات کی امید رکھتی ہے*