#گڑھ_مہاراجہ: جھنگ ڈویژن کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں صاحبزادہ ڈاکٹر کاشف سلطان، رائے انصرصدیقی، شیخ امتیاز رحمانی و دیگر کی گڑھ موڑ پر پریس کانفرنس،

تفصیلات کےمطابق ملک پاکستان کے معروف نیوروسرجن صاحبزادہ ڈاکٹر کاشف سلطان کی مرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناو تحریک رائے انصرصدیقی، شیخ امتیاز احمد رحمانی، کے ہمراہ گڑھ موڑ کے نجی ریسٹورنٹ میں پریس کانفرنس، دوران پریس کانفرنس ان کا کہنا تھا کہ جھنگ ڈویژن کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، جھنگ ڈویژن کے قیام کیلئے عوام کو خود بیداری کا ثبوت دینا ہوگا، غریب لوگوں کو حقے کی تپش برقرار رکھنے سے آزادی حاصل کرنا ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا پورے ضلع کی سڑکوں کو بہتر بنایا جائے، اس موقع پر گڑھ موڑ کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری قیصر آرائیں، محمد طفیل، ڈاکٹر فخر عباس، میڈیا چیف آرگنائزر محمد عمرفاروق، ڈپٹی چیئرمین طاہر عباس ساون، تحصیل چیئرمین شیخ محمد راشد، سٹی صدر نزاکت علی ساحل، صدر پریس کلب گڑھ مہاراجہ رانا محمد سلیم، نائب صدر امتیاز سیال، شہزادہ عبدالمعیض، و دیگر بھی موجود تھے

#رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز