رمضان میں آٹے کی فراہمی کو کنٹرول ریٹ پر یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا عوام دوست اقدام،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رمضان کے پیش نظر 21 خصوصی سیل پوائنٹس فعال، مارکیٹ میں بھی آٹا سرکاری نرخوں پر دستیاب
تحریر: محمد زاہد مجید انور
*ٹوبہ ٹیک سنگھ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے عوام دوست وژن کے تحت رمضان المبارک کے دوران ضلع میں آٹے کی فراہمی کو کنٹرول ریٹ پر یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شمائلہ بانو کی زیر نگرانی آٹے کی سپلائی اور مارکیٹ میں نگرانی بلا تعطل جاری ہے مارکیٹ میں شہریوں کو معیاری آٹا سرکاری نرخوں کے مطابق دستیاب ہے اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے لیے رمضان المبارک کے پیش نظر ضلع میں مزید 21 خصوصی سیل پوائنٹس قائم کیے ہیں۔ٹوبہ ٹیک سنگھ تحصیل: شورکوٹ روڈ، سہولت بازار، عید گاہ روڈ، بس اسٹینڈ، ضلع کونسل(5پوائنٹس)گوجرہ تحصیل: ریلوے اسٹیشن، گدا خانہ چوک، نیا لاہور، جناح پارک، کچا گوجرہ چوک اور دیگر (11 پوائنٹس)کمالیہ تحصیل: ٹی ایم اے کمالیہ، تھانہ موڑ، جکھڑ موڑ (3 پوائنٹس)پیرمحل تحصیل: گرینز مارکیٹ، سندھیلیاوالی روڈ (2 پوائنٹس)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شمائلہ بانو نے کہا کہ رمضان کے دوران آٹے کی دستیابی کو کنٹرول ریٹ پر یقینی بنایا جائے گا اور مارکیٹ میں بھی سرکاری نرخوں پر آٹا دستیاب رہے گا تاکہ شہری معیاری اور سستا آٹا خرید سکیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف سرکاری نرخوں پر آٹا خریدیں اور کسی بھی ناجائز اوورچارج کی اطلاع فوری طور پر ضلعی فوڈ کنٹرولر کے دفتر کو دیں۔ضلعی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہر طبقے کے شہری بلا رکاوٹ اور بآسانی سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی سے مستفید ہو سکیں۔ اس اقدام سے نہ صرف شہریوں کو ریلیف ملے گا بلکہ مارکیٹ میں منصفانہ نرخوں کی بھی ضمانت دی گئی ہے، جو عوام دوست پالیسیوں کا عملی مظاہرہ ہے۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی اس کاوش کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اقدام رمضان میں شہریوں کے لیے حقیقی ریلیف کا سبب بنے گا*









