ممتاز فاروقی، متحرک قیادت

تحریر۔۔تحریر نور احمد نندوانی بلوچ

چند سطریں دل کی آواز سے برادرم مولانا ممتاز فاروقی صاحب کے اخلاص کے نام
کسی بھی تحریک یا جماعت کی کامیابی میں ان افراد کا کردار کلیدی ہوتا ہے جو نہ صرف نظریاتی طور پر مضبوط ہوں، بلکہ اپنے علاقے کے لوگوں کے وقار کو بلند کرنا بھی جانتے ہوں۔ مولانا ممتاز فاروقی صاحب کی شخصیت اسی اوصاف کا حسین امتزاج ہے۔ ان کا ہر خاص جماعتی پروگرام میں شرکت کا انداز اور اہل علاقہ کی نمائندگی کا ڈھنگ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ وہ محض ایک عہدیدار نہیں، بلکہ ایک حقیقی مخلص رہنما ہیں
مولانا ممتاز فاروقی صاحب کی سب سے بڑی خوبی ان کا اخلاص ہے۔ وہ ہر موقع کو اہل علاقہ کی عزت اور پہچان کے لیے جس طرح “کیش” کراتے ہیں، وہ ان کی ذہانت اور اپنی مٹی سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ کس فورم پر کس طرح اپنی آواز پہنچانی ہے اور کس طرح اپنے ساتھیوں کے وقار میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ محض اتفاق نہیں، بلکہ ان کی خداداد صلاحیتوں کا کمال ہے کہ وہ ہر تقریب میں اپنی موجودگی کا لوہا منوا لیتے ہیں۔
حالیہ ملتان اجتماع اس حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہوا۔ مولانا نے جس طرح احمد پور سیال کی جماعتی باڈی کو متعارف کروایا اور وہاں انہیں جو عزت و مقام دلایا، وہ ایک مثال بن گیا ہے۔ مرکزی قیادت کے سامنے اپنے علاقے کی نمائندگی اتنی بھرپور طریقے سے کرنا کہ سب کی نظریں احمد پور سیال کے قافلے پر ٹھہر جائیں، یہ صرف مولانا فاروقی صاحب کا ہی خاصہ تھا۔
اہلِ علاقہ کی عزت و وقار کے امین
آپ کا اندازِ سیاست اور تنظیمی کام صرف عہدوں تک محدود نہیں، بلکہ آپ کی کوشش ہوتی ہے کہ اہل علاقہ کا سر ہر جگہ فخر سے بلند رہے۔ آپ کی انہی کاوشوں کی بدولت آج احمد پور سیال کی جماعتی باڈی کو ہر سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے شخصیت وہی معتبر ہوتی ہے جو اپنی ذات سے زیادہ اپنے ساتھیوں اور اپنے علاقے کی عزت کو مقدم رکھے
رب تعالیٰ مزید محنت اخلاص اور استقامت میں برکت عطاء فرمائے آمین یارب العالمین
دعاگو نوراحمد