معروف تاجر حاجی عمران صدیقی کے بیٹے حذيفہ انصاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

گڑھ مہاراجہ( سٹارنیوز)۔ گڑھ موڑ معروف کاروباری شخصیت عمران وسیم گرافکس کے اونر حاجی عمران صدیقی کے بیٹے حذيفہ انصاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے دعوت ولیمہ کی تقریب باہو میرج ہال میں منعقد ہوئی دعوت ولیمہ کی تقریب میں معزز شخصیات نے شرکت کر کے دولہا کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا دوست احباب بھی موجود تھے تمام معزز مہمانوں نے حذيفہ انصاری کو شادی کی مبارکباد پیش کی اور ان کی آئندہ زندگی کیلئے خوشیوں، کامیابیوں اور خوشحال ازدواجی زندگی کی دعا کی۔شرکاء نے تقریب کے خوشگوار ماحول میں ملاقاتیں کیں، اس موقع پر تقریب میں موجود افراد نے حاجی عمران صدیقی و دولہا حذيفہ انصاری اور ان کے اہل خانہ کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی خوشیاں خاندانوں میں محبت، بھائی چارے اور خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ حذيفہ انصاری کی شادی کی یہ تقریب خوشیوں، دعاؤں اور محبتوں کے رنگوں سے بھرپور رہی، جس میں شریک تمام افراد نے اسے ایک خوبصورت اور یادگار لمحہ قرار دیا مہمانوں کی لذیذ کھانوں سے بھرپور خاطر تواضع کی گئی