سرگودھا: جعلی پولیس افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار
سرگودھا: (سٹارنیوز)تھانہ کینٹ پولیس کی بڑی کارروائی، خود کو پولیس ملازم ظاہر کر کے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا دو رکنی نوسر باز گروہ گرفتار، لوٹی ہوئی رقم برآمد کر لی گئی۔تھانہ کینٹ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک گروہ جعلی پولیس افسر بن کر شہریوں کو ہراساں کر رہا ہے اور ان سے نقدی بٹور رہا ہے۔ جس پر ایس ایچ او کینٹ اسد حیات بھوانہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے دو نوسر بازوں ناظم عرف نازو اور عمر فاروق کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے ہتھائی گئی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ پولیس کا نام بدنام کرنے والے اور شہریوں کی زندگی اجیرن بنانے والے عناصر کے خلاف ‘زیرو ٹالرنس’ پالیسی اپنائی جائے گی۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
رپورٹ محمد آصف علی سٹارنیوز سرگودھا
#PunjabPoliceOfficialPakistan #RpoSargodha #AtYourService #dposargodha #Sargodha #PunjabPolice











