ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی بڑی کارروائی | تھانہ رجانہ کی رابر گینگ کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن
ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹارنیوز)پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلاق اللّٰہ تارڑ کے احکامات پر تھانہ رجانہ پولیس نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے مبینہ رابر گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ خالد محمود کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رجانہ صابر رحمان ایس آئی معہ پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مسرور ولد عبدالغفور سکنہ 262 گ ب اور علی حسن ولد عبدالغفور سکنہ 264 گ ب کو گرفتار کیا۔
پولیس کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 29 لاکھ 35 ہزار روپے نقدی، گائے، بکریاں اور دیگر چوری شدہ سامان برآمد کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مجموعی طور پر 28 مقدمات ٹریس اور یکسو ہوئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں جرائم کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، اور قانون شکن عناصر کے لیے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔










