معروف عالم دین حافظ محمد اویس علیل، صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل

تحریر و تجزیہ: محمد زاہد مجید انور

*ٹوبہ ٹیک سنگھ: ضلع بھر کی معروف دینی و علمی شخصیت، حضرت مولانا حافظ محمد اویس، مہتمم مدرسہ کاشف العلوم، ہیرا کالونی ٹوبہ ٹیک سنگھ ان دنوں شدید علیل ہیں۔ ان کی علالت کی خبر سے دینی، علمی اور سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔حضرت مولانا حافظ محمد اویس ایک عرصہ سے دینی تعلیم و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں اور مدرسہ کاشف العلوم ہیرا کالونی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں طلبہ و طالبات کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مدرسے میں زیرِ تعلیم طلبہ و طالبات کے لیے ان کی علمی و دینی رہنمائی نہایت اہمیت رکھتی ہے۔حافظ محمد اویس کی علالت پر ان کے عزیز و اقارب، شاگردوں، احباب اور عقیدت مندوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اہلِ علاقہ اور مختلف دینی و سماجی حلقوں کی جانب سے بھی ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جا رہی ہے۔اس موقع پر تمام دوست احباب، اہلِ علاقہ، شاگردوں اور بالخصوص دینی حلقوں سے خصوصی اپیل ہے کہ وہ حضرت مولانا حافظ محمد اویس کی صحت و تندرستی کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں کہ ربِ کریم انہیں صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، تمام بیماریوں اور مشکلات کو دور فرمائے اور انہیں صحت و عافیت کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے تاکہ وہ آئندہ بھی دینی تعلیم و خدمت کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔اللہ تعالیٰ حضرت مولانا حافظ محمد اویس کو جلد از جلد مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے، ان کے لیے ہر مشکل آسان فرمائے اور انہیں صحت و عافیت والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔آمین ثم آمین۔*