لاہور، پنجاب میں کرونا وائرس کے 8مزید کیسز سامنے آگئے ، ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 245 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 8کیسز سامنے آگئے ہیں۔ بلوچستان میں 16، خیبرپختونخوا 16 ،اسلام آباد میں 4 اور گلگت میں تین افراد میں کرونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔
کرونا وائرس کے کسیز کی تعداد تیزی کےساتھ بڑھ رہی ہے۔ سندھ میں کرنا وائرس کے کیسز کی تعداد 172 ،پنجاب میں 34 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ تاہم آزاد کشمیر میں ابھی تک کوئی کیسز سامنے نہ آسکا۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی چار افراد اس خطرناک وائرس کا شکار ہیں۔ ملک بھر میں کرونا وائر س کے مریضوں کی تعداد 245 ہو چکی ہے۔
گزشتہ روز لاہور میں کرونا وائر س کا مبینہ مریض بھی دم توڑ گیا تھا ، جس کے حوالے سے کہا گیا کہ وہ جگرے کے عارضے میں مبتلا تھا ۔ کرونا وائرس رپورٹ سامنے آنے پر بھی رپورٹ منفی نکلی۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح کرونا وائرس کو پھیلنے روکا جا سکے۔وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ ا س سے متاثرہ افراد کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ہر قسم کے ہنگامی حالات سے بچنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
اسی دوران اطلاعات کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے وینٹی لیٹر کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کے بعد صوبائی حکومت کے انتظامات پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ پنجاب کے 10 کروڑ افراد کے لئے صرف 882 وینٹی لیٹر موجود ہیں۔ تاہم حکومت نے کہا ہے کہ مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔