پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے ہزاروں پیف سکولوں کی 4ماہ سے ادائیگیاں روک لیں لاکھوں استاتذہ فاقوں پر مجبور تنخواہیں بجلی بل بلڈنگ کے کرائے نہ ہونے سے سکول مالکان پریشان وزیراعلی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ

مظفرگڑھ ( سٹار نیوز آن لائن)پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے ہزاروں پیف سکولوں کی 4ماہ سے ادائیگیاں روک لیں لاکھوں استاتذہ فاقوں پر مجبور تنخواہیں بجلی بل بلڈنگ کے کرائے نہ ہونے سے سکول مالکان پریشان وزیراعلی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے مانیٹرنگ کےدوران ایک دن کیلئے غیرحاضر بچوں کع بہانہ بنا کرہزاروں سکولوں کی 4ماہ سے ادائیگیاں روک لیں جس سے لاکھوں استاتذہ فاقوں پر مجبور ہوگئے ہیں بجلی کے بل بلڈنگ کا کرایہ استاتذہ کی تنخواہیں ناہونے سے سکول مالکان ذہنی اذیت میں مبتلاء ہوگئے ہیں مظفرگڑھ پیف سکول مالکان نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جے آئی ٹی تشکیل دےکرشفاف انکوائری کرائیں کہ پیف نے جن بچوں کوایک دن کی غیرحاضری پر فیک قرار دیا ہے ان بچوں نے پیف کیو اے ٹی مڈل بورڈ نہم اوردھم کے امتحان بھی دیئے ہیں کو بنیادبناکر دوران انکوائری سکولوں کی چارماہ سے پیمنٹ روک رکھی ہے جوکہ سراسر ظلم ہے انہوں نے کہا کہ EVSکو ایک ماہ کی پیمنٹ میں 70سے 80فیصد ناجائز کٹوتی کی گئی انہوں نے مزید کہا کہ پیف بورڈ آف ڈائریکٹر کے اصول کے مطابق جن سکولوں کی حاضری دوران مانیٹرنگ 89فیصد سے کم ہوگی ان بچوں کی حاضر تعداد کےمطابق پیمنٹ کی جائیگی لیکن پیف اصولوں سے ہٹ کر 80فیصد سے90فیصد حاضری پر۔ناجائز کٹوتی کی گئی جس کی وجہ سے لاکھوں استاتذہ فاقوں پر مجبور مجبور ہوگئے اور30لاکھ کے قریب طلباء کامستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے انہوں نے پنجاب گورنمنٹ سے بغیر کسی کٹوتی کے پیمنٹ جلدازجلد ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔

رپورٹ۔عثمان خان خٹک بیوروچیف سٹار نیوز مظفرگڑھ