احمدپورسال ایمرجنسی میں اس عالمگیر وباء کو شکست دینے کےلیے ملک کے دیگر اداروں کی طرح پنجاب پیٹرولنگ پولیس پیر عبدالرحمن بھی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انچارج پیٹرولنگ پولیس سید غلام عباس شاہ

احمدپورسیال (سٹار نیوز آن لائن ) کورونا ایمرجنسی میں اس عالمگیر وباء کو شکست دینے کےلیے ملک کے دیگر اداروں کی طرح پنجاب پیٹرولنگ پولیس پیر عبدالرحمن بھی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار انچارج پیٹرولنگ پولیس سید غلام عباس شاہ نے اپنے جوانوں محمد بلال، محمد وسیم، محمد نوید اور محمد یعقوب کے ہمراہ کیا انہوں نے کہا کہ پیٹرولنگ کا شعار، توجہ تحفظ اور پیار ہے اور اسی ماٹو کے تحت حکومت پنجاب کے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پیٹرولنگ کے جوان کورونا وائرس کے خلاف میدان عمل میں موجود ہیں اس موقع پر سید غلام عباس شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ راہ گیروں، مسافروں اور مقامی شہریوں میں ماسک تقسیم کیے ان کے ہاتھ سینیٹائز کیے اور انہیں کورونا وائرس سے بچائو بارے آگاہی دی – سید غلام عباس شاہ انچارج پیٹرولنگ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو گھروں میں محفوظ رکھیں اور احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں

رپورٹ حبیب منظر مہدی سٹاف رپورٹر سٹار نیوز