احمدپورسیال کورونا وائرس کی علامات میں بخار۔کھانسی اور سانس لینے میں مشکل پیش آنا ہے۔ ڈاکٹر رانا محمد عباس۔
سرجن ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور سیال ڈاکٹر رانا محمد عباس نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس جس نے پوری دنیا کو آپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ اس مہلک بیماری کورونا وائرس کی علامات میں بخار۔کھانسی۔ اور سانس لینے میں مشکل پیش آنا ہے۔ اس بیماری کی عام علامات زکام۔ فلو یا عام نزلہ سے ملتی جلتی ہیں۔
ڈاکٹر رانا محمد عباس کا مزید کہنا تھا کہ تمام احباب احتیاطی تدابیر آپنائیں بار بار ہاتھ دھوئیں۔ کھانسی کرتے اور چھینکتے وقت آپنا منہ کہنی موڑ کر یا پھر ٹشو اور رومال سے ڈھانپ لیں۔ اور استعمال شدہ رومال یا ٹشو کو کوڑا دان میں ضائع کر دیں جو ڈھکن سے بند ہو سکتا ہو۔
کورونا وائرس سے بچاو کی تدابیر بتاتے ہوئے ڈاکٹر رانا محمد عباس کا کہنا تھا کہ آپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں ۔ ہاتھوں پر اتنا صابن لگائین کے آپکے گیلے ہاتھ پوری طرح صابن کی جھاگ میں چھپ جائیں آور آپنے گیلے ہاتھ کسی صاف کپڑے ۔ صاف تولیہ سے صاف کرلیں۔ دن میں کئی بار ہاتھ دھوئیں خاص طور پر کھانے سے پہلے ۔ ناک صاف کرنے کے بعد۔ اور بیت الخلا جاتے ہوئے ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ تمام احباب گھروں سے باہر نہ جائیں ۔ ہاتھ ملانے ۔ گلہ ملنے سے پرہیز کریں گھروں میں بیٹھ کر توبہ استغفار و ذکر الہی جاری رکھیں ۔
رپورٹ محمدعمرفاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز












