بلوچستان کے علاقوں میں،
دھشتگردوں کیخلاف آپریشن:
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر سے دھشتگردوں کی بڑھتی ھوئی سرگرمیوں کو دیکھتے ھوئے مسلح افواج نے ملک و قوم کو ان دھشتگردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کیلیے ایک بار پھر آپریشن کا آغاز کر دیا ھے۔۔۔
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران اور ضلع پنجگور علاقے پروم میں پاکستانی فوج کی جانب سے دھشتگردوں کے خلاف مسلح آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بڑی تعداد میں زمینی فوج اور ساتھ چھ گن شپ ہیلی کاپٹرز بھی آپریشن میں شامل ہیں۔۔۔
اطلاعات کے مطابق آپریشن میں زمینی فوج کے ساتھ ساتھ جنگی ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔بزامران کے علاقے ناگ سمیت مختلف مقامات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کی اطلاعات ہیں۔
جس کے نتیجے میں بی ایل اے اور دوسرے دہشت گرد گروہوں کے دہشت گرد مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔۔۔
دوسری جانب پنجگور کے علاقے پروم سے اطلاعات ہیں کہ پروم کے پہاڑی سلسلے میں آج صبح سے پاکستانی فوج کا فضائی آپریشن جاری ہے اور کئی مقامات پر جنگی ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی ہے۔ علاقے کے تمام دور دراز تک راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے













