گڑ ھ مہاراجہ۔حکومت پنجاب کے احکامات کے پیش نظر کرونا وبا اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر گڑھ مہاراجہ اور تحصیل بھر میں میڈیکل سٹورز فارمیسیز پر تما م ادویات پر 10٪ رعایت کو یقینی بنایا گیا ہے محمد آصف نواز ڈرگ انسپکٹر تحصیل احمد پور سیال

گڑھ مہاراجہ (سٹار نیوز آن لائن)حکومت پنجاب کے احکامات کے پیش نظر کرونا وبا اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر گڑھ مہاراجہ اور تحصیل بھر میں میڈیکل سٹورز فارمیسیز پر تما م ادویات پر 10٪ رعایت کو یقینی بنایا گیا ہے ان خیالات کا اظہار محمد آصف نواز ڈرگ انسپکٹر تحصیل احمد پور سیال نے اپنے خیالات میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی احکامات کے مد نظر ہم نے تحصیل بھر میں اس بات کو یقینی بنا یا ہے کہ کسی بھی میڈیکل سٹور پر عوام الناس کی ضرورت کی کسی بھی دوا کی کوئی کمی نہ ہو اور الحمداللہ اس وقت تمام میڈیل سٹورز پر ادویات،ماسک،ہینڈ سینیٹائزرز وافر مقدار میں موجود ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہر میڈیکل سٹور تمام ادویات پر عوام الناس کی سہولت کے لیے 10٪ ڈسکاونٹ دینے کا پاپند ہے

رپورٹ رحمان گل سٹاف رپورٹر سٹار نیوز گڑھ مہاراجہ