گڑھ مہاراجہ، ٹڈی دل کا حملہ عذاب الہی کی ایک قسم ہے اس سے پناہ مانگتے ہیں الحاج نذر عباس سیال

گڑھ مہاراجہ (سٹار نیوز ) الحاج نذر عباس سیال امیدوار قومی اسمبلی این اے 114 پی پی 130 نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ این اے 114 اور پی پی 130 کی غیور عوام ان دنوں میرے حلقوں کی غیور عوام انتہائی تکلیف دہ صورتحال سے گزر رہی ہے ایک طرف شدید بارشوں کی وجہ سے غزائی قلت کا سامنا ہے گندم کی اوسط پیداوار بہت زیادہ کم ہونے کی وجہ سے میرے حلقوں کے غیور بہادر اور جفاکش کسان بہت زیادہ پریشانی کے دور سے گزر رہے ہیں دوسری طرف ٹڈی دل نے ان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے پہلے تحصیل اٹھارہ ہزاری کے مختلف علاقوں میں اور کل سے بھکر کی طرف سے آنے والے ٹڈی دل کے لشکر نے کوٹ بہادر باہڑ عربی باہڑ شرقی محمود کوٹ سلطان باہو تین چک گڑھ مہاراجہ، بنگہ یاسمین، احمدپورسیال اور دیگر علاقوں میں حملہ کر دیا ہے اور یہ چارے کی فصل کو خاص طور پر نشانہ بنا رہی ہیں میں ضلعی انتظامیہ سے بھرپور مطالبہ کرتا ہوں کہ اس حوالے سے فوری اسپرے کیا جائے اور تمام حکومتی مشینری کو اس حوالے سے بروئے کار لایا جائے اس حوالے سے جہاں بھی میری ضرورت محسوس ہو میری ٹیم آپ کی مدد کے لیئے ہر وقت تیار ہے

رپورٹ محمدعمرفاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز گڑھ مہاراجہ جھنگ