کتا کاٹنے اور سانپ کاٹنے کی ویکسین رورل ہیلتھ سنٹر عبدالحکیم میں دستیاب ھے شہری کرونا وائرس سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ڈاکٹر فیصل نعیم بندیشہ

خانیوال( سٹار نیوز آن لائن)شہریوں میں سید منیر حسین شاہ کاظمی آصف خان چوہدری جان محمد شہزاد رانا جنید یسین ایڈوکیٹ ودیگر شہریوں نے رورل ہیلتھ سنٹر میں دستیاب سہولیات پر ڈپٹی کمشنر خانیوال اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ صاحبہ کا شکریہ
رورل ہیلتھ سنٹر میں ایکسرے الٹرا ساونڈ ڈلیوری کی سہولیات پر گفتگو کرتے ھوے کہا کہ عوام کو چاھئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ حکومت کی طرف سے دی گئی سہولت سے فائدہ اٹھائیں رورل ہیلتھ سنٹر میں ہمہ وقت مریضوں کی خدمت کے لیے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کا عملہ موجود ھے
رورل ہیلتھ سنٹر میں ڈپٹی کمشنر خانیوال کے احکامات کی روشنی میں کتا کاٹنے اور سانپ کاٹنے کی ویکسین بھی وافر موجود ھے محنتی پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کی مکمل دیکھ بھال کے لیے ہمہ وقت کوشاں ھیں ڈاکٹر نعیم بندیشہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف تمام شفٹوں میں موجود ھوتا ھے ڈاکٹر فیصل نعیم بندیشہ نے اپنے ایک پیغام میں عوام سے اپیل کی ھے کہ کرونا وائرس ایک وبائی مرض ھے یہ میل جول اور ایک دوسرے کے سانس کے زریعے تیزی سے پھیل رھا ھے
عوام ماسک کا استعمال یقینی بناے اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں

رپورٹ بشری وکیل بیوروچیف میاں چنوں