چائے میں چینی کیوں کم ہے؟۔۔۔شوہر نے اپنی حاملہ بیوی کو قتل کردیا

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال

مریض185,034اموات3,695صحت یاب73,471

زیر بحثقاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس خارجچین اور بھارت میں سرحدی تنازعہپنجاب صوبائی بجٹ 2020-21ءسندھ صوبائی بجٹ 2020-21ءوفاقی بجٹ2020-21ءپاکستان پر کرونا کی یلغار

Live Updates
بھارتی شخص نے چائے میں کم چینی ہونے کی وجہ سے حاملہ بیوی کو قتل کر دیا
34 سالہ رینو دیوی کی 40 سالہ ببلو کمار سے 12 سال پہلے شادی ہوئی تھی جس کے بعد ان کے 3 بچے ہیں، مقتولہ کے والد کا بیان
Khurram Aniq خُرم انیق منگل 23 جون 2020 11:29

بھارتی شخص نے چائے میں کم چینی ہونے کی وجہ سے حاملہ بیوی کو قتل کر دیا

بھارت (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-23جون2020ء) بھارتی شخص نے چائے میں کم چینی ہونے کی وجہ سے اپنی حاملہ بیوی کو قتل کر دیا ہے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مقتولہ کے والد کا کہنا تھا کہ 34 سالہ رینو دیوی کی 40 سالہ ببلو کمار سے 12 سال پہلے شادی ہوئی تھی جس کے بعد ان کے 3 بچے ہیں۔ 3 بچوں کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر حاملہ تھی جب گھریلو ناچاکی کا شکار ہو کر اس کے شوہر نے اسے قتل کر دیا۔
اس حوالے مقامی میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ واقع صبح کے وقت پیش آیا جب رینو دیوی نے اپنے شوہر کو چائے دی جس میں چینی تھوڑی کم رہ گئی، بچوں نے اپنے والد کو چلاتے ہوئے دیکھا لیکن وہ پاس نہیں گئے، لیکن جب بچے باورچی خانے میں داخل ہوئے تو وہاں انہوں نے صرف اپنی والدہ کی لاش دیکھی۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اسے گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ایف آئی آر درج ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے والد کا کہنا تھا کہ میری بیٹی اور ببلو کمار گزشتہ 12 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، ان میں کبھی لڑائی نہیں ہوئی، ببلو کمار ایک اچھا لڑکا ہے، مجھے حیرانگی ہوئی ہے کہ کس طرح اس نے ایک چھوٹے سے مسئلے کی وجہ سے میری بیٹی کو قتل کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں ان کی جانب سے بتایا گیا ہے چینی کم ہونے کی وجہ سے لڑائی ہوئی جس کے بعد ببلو کمار نے تیز چھری سے رینو دیوی کو قتل کر دیا۔
خیال رہے کہ یہ واقع بھارتی ریاست بریلی میں پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے صرف چائے میں چینی کم ہونے کی وجہ سے اپنی حاملہ بیوی کو قتل کر دیا ہے۔ بھارت میں یہ اس نوعیت کا پہلا واقع نہیں ہے۔ بھارت میں اس طرح کے واقعات پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں جس کئے بعد ہر مرتبہ مقدمہ درج کردیاجاتا ہے لیکن کارروائی کے حوالے سے کوئی نتیجہ سامنے نہیں آتا۔ اس کیس میں بھی پولیس نے مقدمہ درج کر دیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔