گجرات: پولیس کابروقت ایکشن
جھیورانوالی کی رہائشی شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار

گجرات:( سٹار نیوز آن لائن) پولیس کابروقت ایکشن جھیورانوالی کی رہائشی شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی پی او توصیف حیدر کی ہدائیت پر گجرات پولیس تھانہ کنجاہ نے بروقت کارروائی کرکے گینگ ریپ کے مقدمہ میں ملوث دونوں ملزمان گرفتار کرلئے
تھانہ کنجاہ کے گاوں جھیورانوالی کی رہائشی خاتون نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ 4 ماہ قبل میں اپنے سسر کے داماد عارف کے گھر ٹبی مرلہ شاہین چوک آئی تھی۔بعد نماز عشاء مجھے عارف رکشہ پرگھر چھوڑنے آرہا تھا جس کے ساتھ رکشہ ڈرائیوروسیم بھی تھا ملزمان نےرکشہ چوکنانوالی روڈ اپر نہر جہلم پر ڈال لیا اور آگے جا کررکشہ بند کر دیا اور کہا کہ رکشہ خراب ہوگیا ہے ملزمان محمد عارف اوروسیم نے میرے ساتھ زبردستی زنا بالجبر کیا اور ویڈیو و فوٹو بھی بنا لیں۔اور مجھے فون کر کے بلیک میل کرتے کہ اگر کسی کو بتایا تو تمہاری ویڈیواور فوٹو وائرل کر دیں گے اس بات کا فائدہ اٹھا کر دونوں وقفہ وقفہ سےمیرے گھر آکر میرے ساتھ زنا کرتے رہے بدنامی کی وجہ سے میں کچھ عرصہ خاموش رہی پھر میں نے اپنے خاوند کو سارے وقوعہ کے متعلق بتایا اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ کنجاہ SIرانا عامر سعید پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ڈی ایس پی صدر سرکل چویدری سعید احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کنجاہ SIرانا عامر سعید اور ان کی ٹیم نے بہترین حکمت عملی سے چند گھنٹوں کے اندر زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار کرلئے۔ملزمان میں محمد عارف ولد خورشید احمد قوم راجپوت سکنہ ٹبی مرلہ شاھین چوک 2۔وسیم ولد منیر احمدقوم بھٹی سکنہ جھیورانوالی شامل ہیں۔جن کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔