گڑھ_مہاراجہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز احمد خاں کی طرف سے پی پی 130 کی تمام یونین کونسل میں ترقیاتی کام شروع کر دیے گئے
تفصیلات کے مطابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری، اہم پی اے پی پی 130 رانا شہباز احمد خاں کی کی طرف سے پی پی 13 کی تمام یونین کونسلز میں سولنگ نالی و دیگر ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا تمام یونین کونسلز میں بلا تفریق ترقیاتی کام جاری ہیں یہ خدمت کا سلسلہ چلتا رہے گا، اور چوک گڑھ موڑ کی مرمت کے سوال آن کا کہنا تھا کہ ٹینڈر ہونے کے باوجود بھی ٹھیکیدار کی جانب سے کام میں تاخیر ہوئی اب بہت جلد کام شروع ہو جائے گا،
ہاد رہے چیف ایڈیٹرسٹار نیوز محمدعمرفاروق نے گزشتہ دنوں ضلع بھر کے روڈ کی ٹوٹ پھوٹ پر تفصلی خبر نشر کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے بھی نومنتخب اراکین اسمبلی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کا نوٹس لیتے ہوئے مشیر وزیر اعلی پنجاب فیصل جبوآنہ سیال نے 18 ہزاری چوک کی مرمت کا کام شروع کروایا دیا اور آج صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز احمد خاں کی طرف سے حلقہ کی تمام یونین کونسلز میں ترقیاتی کاموں کو شروع کروادیا گیا
اور چوک گڑھ موڑ کا کام بھی جلد شروع ہونے کی نوید سنائی ہے،
رپورٹ محمدعمرفاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز گڑھ مہاراجہ جھنگ












