جھنگ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں لوکل کونسل ایسوسی ایشن پنجاب کے سینئر نائب صدر، سابق چیئرمین ضلع کونسل نواب بابر خان سیال بھی پیش پیش.
جھنگ ( سٹار نیوز آن لائن ) لوکل کونسل ایسوسی ایشن پنجاب کی جانب سے گرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور مقامی انتظامیہ کے عملے کو N 95 کے 2000 ماسک دیئے گئے. لوکل کونسل ایسوسی ایشن پنجاب کے سینئر نائب صدر، سابق چیئرمین ضلع کونسل جھنگ نواب بابر خان سیال نے یہ ماسک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی کے حوالے کیے ہیں . اس موقع پر لوکل کونسل ایسوسی ایشن پنجاب کے سینئر نائب صدر، سابق چیئرمین ضلع کونسل جھنگ نواب بابر خان سیال کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر جہاد کرتے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور مقامی انتظامیہ داد تحسین کے حقدار اور ہمارا فخر ہیں . کرونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے. اسی لیے لوکل کونسل ایسوسی ایشن پنجاب نے خصوصی طور پر پنجاب کیلئے 20000 ماسک N95 منگوائے ہیں جن میں سے 2000 ماسک آج جھنگ میں دیئے گئے ہیں.
رپورٹ علی رحمان انصاری سٹاف رپورٹر سٹار نیوز













