جھنگ مسلم لیگ ن جھنگ باڈی میں غیر جماعتی لوگ سلیکٹ کئے گئے ہیں ارباب شوکت عباس

جھنگ ((سٹار نیوز آن لائن))مسلم لیگ ن جھنگ باڈی میں غیر جماعتی لوگ سلیکٹ کئے گئے ہیں ارباب شوکت عباس میڈیا سے بات کرتے ہوئے سٹی صدر مسلم لیگ ن احمد پور سیال ارباب شوکت عباس نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن جھنگ کی ڈسٹرکٹ باڈی میں دو ایسے لوگ سلیکٹ کئے گئے ہیں جنہیں میں جانتا ہوں جو کبھی بھی مسلم لیگ کی یوسی تحصیل و ضلعی باڈی میں نہیں رہے پھر کہتے ہیں جھنگ میں مسلم لیگ ن ختم کیوں ہو گئی ہے اگر ایسے ڈائریکٹ ڈسٹرکٹ باڈی بنتی رہی تو مسلم لیگ ن جھنگ کا وہی حال ہو گا جو ماضی قریب میں ہوا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افسوس مسلم لیگ ن جھنگ باڈی کا ایک بار پھر غلط انتخاب کیا گیا ہے متعدد لوگ وہ لئے گئے ہیں جو کبھی بھی جماعت کا حصہ نہیں رہے ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری اسے لیا گیا جو پی ٹی آئی کے ٹکٹ نہ دینے پر پی ٹی آئی چھوڑ کر پی ٹی آئی کیخلاف آزاد الیکشن لڑ رہا تھا جب اسے معلوم ہوا کہ ن لیگ کا ٹکٹ کوئی نہیں لے رہا تب اس نے ن لیگ کا ٹکٹ لیا ایک بندہ جب ن لیگ کا نظریاتی ہی نہیں تو وہ کیسے جماعت کومنظم کرے گا جب تک جھنگ میں ایسے مفاد پرست عہدوں پر رہیں گے تب تک مسلم لیگ ن گراس روٹ لیول کی جماعت نہیں بن سکتی انہوں نے مزید کہا کہ ہم نظریاتی ورکرز نے فیصلہ کیا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناءاللہ صاحب و میاں شہباز شریف مرکزی صدر مسلم لیگ ن کو خط لکھا جائے گا جس میں جھنگ کے ورکرز ایسے پیراشوٹ ڈسٹرکٹ قیادت کو قبول نہیں کریں گے اور ڈسٹرکٹ باڈی کی تشکیل نو کا مطالبہ کیا جائے گا

رپورٹ محمد عرفان سربانہ سیال