جمعیت علمائے اسلام ضلع جھنگ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ملک عبدالرزاق کھوکھر

احمدپورسیال ( سٹار نیوز آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام ضلع جھنگ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ملک عبدالرزاق کھوکھر تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جمعیت علمائے اسلام تحصیل احمد پور سیال کا اہم اجلاس ملک غلام عباس صدیقی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔جس کی سرپرستی قاری سید عباس علی شاہ، صدارت مولانا محمد یوسف قاسمی تحصیل امیر جے یو آئی نے کی اس موقع پر سینئر ضلعی نائب امیر جھنگ ملک عبدالرزاق کھوکھر، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و نشریات ملک سیف اللہ صدیقی کھوکھر نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر ضلعی سینئر نائب امیر جھنگ ملک عبدالرزاق کھوکھر نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ضلع جھنگ میں اچھا خاصہ ووٹ بینک رکھتی ہے اور انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور ضلع جھنگ میں یونٹوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اور تحصیل بھر میں وارڈز کی سطح پر یونٹوں فعال کیا جاۓ اور تحصیل بھر طلبہ تنظیم جمعیت طلباء اسلام کو فوری فعال کرنے کے لیے تحصیل احمد پور سیال کی باڈی کو ٹاسک دیا ہےاس موقع پر چوہدری محمد سخی جٹ، ضلعی سالار غلام عباس صدیقی تھیم، آفتاب احمد خان بلوچ، چوہدری محمد مینر آرائیں، مولانا محمد مشتاق احمد کھوکھر، مک محمد وقاص حمزہ کھوکھر ،کے علاوہ کثیرتعدادمیں کارکنان نے شرکت کی

رپورٹ سیف اللہ صدیقی تحصیل رپورٹر احمد پور سیال