منڈی بہاؤالدین معمولی تلخ کلامی پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا.
منڈی بہاؤالدین ( سٹار نیوز آن لائن ) معمولی تلخ کلامی پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا. تفصیلات کے مطابق گاوں کوٹ جالیاں کے نوجوان نزاکت علی نے اپنے والد لیاقت علی کو معمولی تلخ کلامی پر گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے کی کوشش کی. شور کی آواز سن کر اس کے بھائی ناصر اقبال نے لائٹ آن کی تو بیٹے نزاکت علی نے اپنے والد کے سر پر کلہاڑی کا وار کر کے قتل کر کے فرار ہو گیا ہے. پولیس چوکی رسول نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے.
رپورٹ محمد آصف سٹار نیوز













