سرگودھا ۔ایس ایچ ا وتھانہ اربن ایریا انسپکٹر قیصر عباس کی کاروائی ۔متعدد جواری جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار مقدمہ درج
سرگودھا ( سٹار نیوز آن لائن )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ ا وتھانہ اربن ایریا انسپکٹر قیصر عباس نے سب انسپکٹر محمد عثمان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیصل منظور وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر رحمن پورہ گلی نمبر 4میں ریڈ کرکے ملزمان محمد امجد ،افتخاراحمد،محمد عرفان ، ضیاالرحمن ،قمراحمد ،غلام محمد ، لیاقت علی ، محمدعمر ،محمد فہیم ، محمد وسیم ،محمد اصغر ،ناصر ،وسیم اور فہیم کو بذریعہ تاش اور لڈو دانا جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ49000روپے بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ گرفتارملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
رپورٹ طلحہ زبیر سٹار نیوز سرگودھا













