جوانہ بنگلہ، قربانی کرکے مسلمان اس بات کا اقرار کرتاہے میری جان و مال سب کچھ رب العالمین کے لیے ہے، مولانا آصف معاویہ سیال کا جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب
جوانہ بنگلہ، (سٹار نیوز) چیرمین پاکستان عوامی خدمت پارٹی صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ سیال نے جوانہ بنگلہ میں قاری عبدالشکور کی جامع مسجد قباء میں خطبہ جمعتہ المبارک کے اجتماع دے خطاب کرتے ہوئے کہا ماہِ ذی الحجہ اس عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جو حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ نے اطاعت وفرماں برداری کا اعلیٰ نمونہ بن کر اپنے رب کے حضور پیش کی تھی، اللہ کو یہ قربانی اس قدر پسند آئی کہ رہتی دنیا تک کے صاحب نصاب مسلمانوں پرقربانی کرنا واجب قرار دی گئی، قربانی کرکے مسلمان اس بات کا اقرار کرتاہے میری جان و مال سب کچھ رب العالمین کے لیے ہے، انہوں مزید کہا کہ قربانی فرض ہے اللہ پاک کا حکم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے،
قرآن پاک کی آیات جس طرح سچی ہیں اسی طرح حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان سچے ہیں،
مسجد اللہ کا گھر ہے اس کیلئے اپنی آمدنی سے مستقل ایک حصہ رکھیں مسجد کو دیں
رپورٹ محمدعمرفاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز













