احمدپورسیال ( حبیب منظر سے ) تھانہ احمدپورسیال کی یونین کونسل سمندوانہ میں لا قانونیت کی انتہا، دن دیہاڑے غریب محنت کش کی 14 سالہ بچی اغواء – سات ملزمان نے اسلحہ کے زور پر چودہ سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا – بازیابی کیلئے بے بس والد کی چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے اپیل

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نواحی علاقہ سمندوانہ کے رہائشی بشیر احمد نے تھانہ احمد پور سیال میں دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ مونجی کے کھیتوں میں کام سے واپسی پر میری بیوی و دیگر خواتین کے ہمراہ میری چودہ سالہ بیٹی مسمات ( الف ) گھر آرہی تھی کہ قیصر عباس، محمد نواز سمیت سات ملزمان نے آتشیں اسلحہ کے زور پر راستہ روکا اور زبردستی بسواری موٹر سائیکل اسے اغوا کر کے فرار ہو گئے مغویہ کی بازیابی کے لیے متاثرہ خاندان نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ، وزیر اعلی پنجاب، چیف جسٹس آف لاہور ہائیکورٹ اور آئی جی پنجاب پولیس سے اپیل کی ہے اس بارے مئوقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو تفتیشی آفیسر اے ایس آئی ناصر خان نے بتایا کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے
رپورٹ حبیب منظر احمدپورسیال












