تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی ہاؤس لاھور میں جھنگ کے ایم پی ایز کو ایک پلیٹفارم پر اکٹھا کرکے ڈاکٹر کاشف سلطان نے ڈسٹرکٹ ھیڈ کواٹر اسپتال کو ٹیچنگ اسپتال کا درجہ دلانے اور مستقبل میں جھنگ میں باقاعدہ ایک میڈیکل کالج بنانے کے لیے تمام ایم پی ایز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی
جس میں تمام ایم پی ایز نے معروف سرجن ڈاکٹر کاآف سلطان کمیٹی کے ہیڈ ہونگے
ایک ڈائیریکٹو اس ضمن میں جاری ھو گیا ھے اور انشااللہ اس پر تیزی سے کام ھو گا۔ میٹنگ میں جو ایم پی ایز موجود تھے انہوں نے اپنے دستخط کیے اور جو موجود نہ تھے ان کے ساتھ فون پر معاملہ ڈسکس کر کے انہیں باقاعدہ آن بورڈ لیا گیا۔ میٹنگ میں رانا شہباز احمد٫ مولانا معاویہ اعظم٫ میاں آصف کاٹھیا اور فیصل حیات جبوانہ شامل تھے جبکہ کرنل غضنفر ٫ رائے تیمور بھٹی اور اسلم بھروانہ صاحب سے رانا شہباز احمد نے کوآرڈینیشن کر کے ان کی طرف سے دستخط کیے۔
یہ جھنگ کے لیے ایسا ٹھوس اقدام ھو گا جس سے انشااللہ یہ ضلع ترقی کی وہ منازل طے کرے گا جس کا ھم نے خواب دیکھا ھے۔ اس کام کے لیے رانا شہباز احمد کی خدمات کو میں بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ھوں ۔ اور یہ دیکھ کے خوشی ھوئ کے جھنگ کے تمام پارلیمنٹیرینز کو اگر جھنگ کے مستقبل کے لیے اکٹھا کیا جائے تو وہ تمام سیاسی اختلافات بھلا کر اکٹھے جدوجہد کر سکتے ھیں۔
ڈاکٹر کاشف سلطان کی میڈیا سے گفتگو
رپورٹ محمدعمرفاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز












