شاہ محمود قریشی کے دورہ کرتے ہی چین نے بڑا اعلان کردیا، پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے مابین ہونے والی ملاقات میں کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی صوبے ہینان میں اپنے ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے کورونا کو سیاسی رنگ دینے یا القابات دینے کی مخالفت کی اور طے پایا کہ ہر موسم کے ساتھی چین اور پاکستان کورونا ویکسین کی تیاری کے حوالے سے باہمی تعاون کو فروغ دیں گے