لاہور صوبائی دارلحکومت لاہور میں موبائل استعمال کرنے سے روکنے پر15 سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی ، والدہ نے سبحان کوموبائل پر مسلسل گیمزاور سوشل میڈیا کے استعمال سے منع کیا، لڑکے نے دلبرداشتہ ہو کر پھندا گلے میں ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ میں 15سالہ لڑکے نے خودکشی کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
گھر والوں نے سبحان کو موبائل فون کا مسلسل استعمال کرنے سے منع کیا، جس پر سبحان نے خودکشی کرلی۔ پولیس کی تفتیش میں معلوم ہوا کہ اچھرہ کے رہائشی 15سالہ سبحان کو اس کی والدہ نے موبائل فون استعمال کرنے سے منع کیا، کہ ہر وقت موبائل پر سوشل میڈیا کا استعمال اور گیمز نہ کھیلا کرے،جس پر لڑکا دلبرداشتہ ہوگیا اورپھندا گلے میں ڈال کر خودکشی کرلی واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس پر پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق سبحان نے موبائل فون کا مسلسل استعمال کرنے سے منع کرنے پر خودکشی کی ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ 15سالہ لڑکے کی خودکشی کے واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ اسی طرح خودکشی کی کوشش کا ایک واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا۔
گھریلو جھگڑوں اور حالات سے دلبرداشتہ خاتون سمیت تین افراد کا زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔ اہل خانہ نے متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا۔ گھر یلوجھگڑے پرسمن آباد کے رہائشی بشیر کی اہلیہ عافیہ بی بی نے زہریلی گولیاں نگل لیں جبکہ حالات سے تنگ آ کر 225 رب کے رہائشی 18 سالہ محمود ولد راشد نے چوہے مار گولیاں جبکہ بٹالہ کالونی کے 15 سالہ حمزہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی تاہم اہل خانہ نے حالت غیر ہونے پر فوری طور پر سول ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹر ان کے معدے واش کر کے جانیں بچانے کے لیے کوشاں ہیں