موت کے سوداگرمنشیات فروشوں کے خلاف سیالکوٹ پولیس کی کاروائی.
خاتوں سمیت 5 بدنامِ زمانہ منشیات فروش ملزمان گرفتار 8 کلو گرام سے زائد چرس برآمد.

سیال کوٹ ( سٹار نیوز آن لائن)سیالکوٹ پولیس کی کاروائی. خاتوں سمیت 5 بدنامِ زمانہ منشیات فروش ملزمان گرفتار 8 کلو گرام سے زائد چرس برآمد. تفصیلات کے مطابق تھانہ مراد پور سے اے ایس آئی عرفان ڈھلو نے ملزم شہباز عرف گورا گجر سے 1300 گرام چرس، تھانہ نیکا پورہ سے اے ایس آئی سرمد فیاض نے ملزم محمد شیر سے 2011 گرام چرس ، تھانہ کوٹلی لوہاراں سے اے ایس آئی پرویز نے ملزم انور سے 1260گرام چرس، تھانہ حاجی پورہ سے اے ایس آئی محمد ادریس نے ملزم ذیشان سے 2170گرام چرس اور تھانہ سٹی پسرورپولیس نے ملزمہ صوبیہ سے 1470گرام چرس برآمد کر کے گرفتارکر لیے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج سیالکوٹ پولیس ضلع کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے بھر پور عزم کے ساتھ کوشاں ہے ۔

رپورٹ نوید حسین سٹار نیوز سیال کوٹ