ڈیرہ غازی خان۔ موٹر سائیکل ڈکیتی و چوری میں ملوث سہانی گینگ کا سرغنہ اپنے دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار، ملزمان سے 12 عدد موٹر سائیکل برآمد جبکہ دوسری کاروائی میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار 300 شراب کی بوتلیں برآمد مقدمات درج۔
ڈیرہ غازی خان (سٹار نیوز آن لائن )تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد اور ڈی ایس پی سٹی عمران رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لئے بھر پور اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی معہ ٹیم نے منظم انداز میں کاروائ کرتے ہوئے موٹر سائیکل۔ڈکیتی و چوری میں ملوث سہانی گینگ کا سرغنہ راشد سہانی کو تین ساتھیوں محمد عمران ، محمد کامران اور محمد قاسم کو گرفتار کر لیا۔ سہانی گینگ کا سرغنہ راشد سہانی کا تعلق شادن لنڈ سے ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھی ڈیرہ غازیخان کے رہائشی ہیں یہ گینگ شہر ڈیرہ غازیخان سے موٹر سائیکل چوری کر کے شادن لنڈ کے علاقے بیٹ میں فروخت کرتے تھے۔ ایس پی انوسٹی نے بتایا کہ اس گینگ کو ایس ایچ او تھانہ سٹی معہ ٹیم نے گرفتار کر کے 12 عدد ڈکیتی اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کئے جن کو آج اصل مالکان کے حوالہ کیا جا رہا ہے۔
ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ ایک اور کاروائ میں تھانہ سٹی پولیس نے سماج دشمن عناصروں کے خلاف کاروائ کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب فروشوں مرزا الطاف سکنہ بلاک ڈی، ساجد قریشی سکنہ فرید آباد اور محمد عمران مغل سکنہ فرید کو 300 بوتل شراب سمیت گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر دئے ہیں۔
ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد نے کہا کہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر عوام الناس کے جان ومال کی حفاظت کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان نے جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف بھر پور ایکشن شروع کیا ہوا ہے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مزید پکٹس ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں جہاں پر تمام مشکوک افراد کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہے ہے اس کا مقصد عوام الناس کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔













