لاہور ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر نےقرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

لاہور (سٹار نیوز) تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ قرارداد پاکستان مسلم لیگ نواز کی رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر نے جمع کروائی میں یہ قرارداد پیش کرتی ہوں کہ حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔
میرے لیڈرمیاں شہباز شریف کے دور حکومت میں تمام ادویات کی بہت کم قیمتں تھیں۔
مگر اب تک ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہےجس سے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے جو کہ اس حکومت کی نالائقی بدنیتی اور بدعنوانی کی بڑی مثال ہے۔
اس حکومت میں کینسر کے مریضوں کی مفت ادویات تک بند کر دی ہے۔
مفت علاج ٹیسٹ اور دوائی سے غریب عوام کو محروم کردیا گیا ہےاور غریب عوام پس کر رہ گئے اس حکومت کے دعوے کہاں گئے
عوام کی جیب پر روزانہ ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔
500 فیصد ادویات میں پہلے بھی اضافہ کیا جا چکا ہے چینی آٹا دال اور دیگر چیزوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
ادویات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ غریب مریضوں کے خلاف ظلم ہے۔
حکومت ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے رخسانہ کوثر ممبر پنجاب اسمبلی












