جھنگ گڑھ_مہاراجہ میں صدر انجمن تاجران گھیل پور فوجی محمد رمضان خان بلوچ کے بیٹے سمیت متعدد ڈکیتی کی وارداتیں انتظامیہ خاموش تماشائی،
تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ مہاراجہ کی حدود میں نامعلوم ڈکیت چور و گینگ نے اسلحہ کے زور پر متعدد دوکانداروں، گھروں، میں چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،
گھیل پور کے رہائشی تحصیل صدر پاکستان عوامی خدمت پارٹی، و صدر انجمن تاجران اڈا گھیل پور فوجی محمد رمضان خان بلوچ کے بیٹے زبیر سے ڈکیتی کی واردات نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے،
گھیل پور سے ڈاکٹر مژمد جاوید کے گھر میں۔چوری کی واردات چور نقدی موبائل فون، قیمتی سامان لے اڑے،
گھیل پور میں طاہر بلوچ کے گھر مین چوری کی واردات چور گھر کی چاردیواری پھلانگ کر، نقدی تلائی زیورات، موبائل فون اٹھا کر فرار،۔
گڑھ موڑ محلہ نوازشنگر مین چور گھر کی چھپ پھاڑ کر نقدی و قیمتی سامان لے اڑے،
گڑھ موڑ چور موٹر سائیکل چوری کرکے فرار
یاد رہے گزشتہ چند دنوں سے تھانہ کی حدود میں متعدد چوری و ڈکیتیوں کی واردات ہو چکی ہیں جس پر صدر انجمن تاجران اڈا گھیل پور فوجی محمد رمضان خان بلوچ نے ڈی پی او جھنگ، ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں
رپورٹ آصف بلال













