مظفرگڑھ، تھانہ قریشی پولیس کی منشیات سمگلروں کو کاری ضرب، بین الصوبائی منشیات سمگل کی کوشش ناکام بنادی، 80 کلو گرام چرس برآمد کر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ڈی پی او محمد حسن اقبال کا 20 ہزار نقد انعام تعریفی اسناد کا اعلان،

مظفر گڑھ (سٹار نیوز آن لائن)تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کے ویثرن، آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد ظفر اقبال، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد فیصل رانا کی ہدایات پر منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اسی سلسلے میں مظفرگڑھ کے تھانہ چوک قریشی پولیس نے ایس ایچ او محمد فیاض کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے چرس کی بڑی کھیپ کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 80 کلو گرام چرس برآمد کر کے دو ملزمان حضرت شاہ اور حمید اللہ کو گرفتار کر لیا، ڈی پی او محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے 20 ہزار نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے،

عثمان خان خٹک بیوروچیف سٹار نیوز مظفرگڑھ