گڑھ مہاراجہ جھنگ کو نئے سرائیکی صوبہ میں ملتان کے ساتھ شامل کیا جائے چیرمین مظہر کات کی قیادت میں چوک گڑھ موڑ پر احتجاجی مظاہرہ، مظہر عباس کات، رضوان قدیر چیمہ، مہر علی عرفان، رانا وقار، محمد مقبول قادری، یوسف شاہ، و دیگر کا خطاب،
تفصیلات کے مطابق سرائیکستان نوجوان تحریک گڑھ موڑ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارا ضلع جھنگ ھمیشہ سے ملتان کے ساتھ رھا ھے اور ھماری عوام کے تمام مسائل چاھے وہ تعلیم کے ھوں یا صحت کے سب کا حل ملتان کے ساتھ جڑا ھوا ھے لہزا ھمارے جھنگ کو نئے سرائیکی صوبہ میں ملتان کے ساتھ شامل کیا جائے، چیرمین مہر مظہر کات کی قیادت میں گڑھ مہاراجہ اور گڑھ موڑ پر احتجاجی مظاہرے جاری اس سلسلے میں مظاہرہ گڑھ موڑ پر کیا گیا مہر مظہر عباس کات نے وفد کو یقین دلایا کہ سرائیکستان نوجوان تحریک کسی صورت جھنگ کی مظلوم عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ھم ضلع بھر میں بھر پور احتجاج کر کے ضلع جھنگ کو نئے صوبے میں ملتان کے ساتھ شامل کروا کر دم لیں گے، اس موقع
چئیرمین تحریک سرائیکستان نوجوانان مہر مظہر عباس کات،مخدوم سید یوسف رضا بخاری،مہر تجمل عباس سبانہ،مہر علی عرفان سبانہ، چوھدری رضوان قدیر چیمہ، مدثر حنیف بوسن، رہنما عوامی تحریک محمد مقبول،
چوھدری مدثر گجر،مہر عابد دوانہ،مہر رمضان دوانہ،مہر اکرام گل،چوھدری اظہر چد ھڑ،مہر قیصر گل،مہر مبشر گل لجپال گروپ، سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی
رپورٹ محمدعمرفاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز گڑھ مہاراجہ جھنگ