ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاءکے احکامات پرکاروائی SHOتھانہ دلیوالہ SI زعیم مہدی نے 4 روزقبل اغواء ہونے والا لڑکا بازیاب کروا کر ورثاء کےحوالے کردیا گیا۔

بھکر (سٹار نیوز آن لائن )تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ کاٹھ موڑ گدائی کے رہائشی شاہ جہان ولد عاشق حسین قوم قریشی سکنہ کاٹھ موڑگدائی دلیوالہ نے مورخہ2020۔10۔1کو تھانے میں درخواست دی کہ اس کا بیٹا زبیر بعمر 15/16سال جو صبح 7:30 بجےگھر سے فرحان پبلک سکول دلیوالہ پڑھنے گیا اور سکول کی چھٹی ھوگئ لیکن ابھی تک گھر واپس نہ آیا ہے اسے قوی شبہ ہے کہ اسکے بیٹے کو کسی نے اغواء کیا ہے۔ درخواست پر فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ دلیوالہ پولیس نے مقدمہ نمبر 205 مورخہ 2020۔10۔1 بجرم 365ت پ کا اندراج عمل میں لایااور لڑکے کی تلاش شروع کردی گئی۔ ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ دلیوالہ SI زعیم مہدی کو تاکیدکی مختلف ٹیمیں تشکیل دے ہر ممکن ذرائع و وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اغوا شدہ لڑکے کوبازیاب کروایاجائے۔ ایس ایچ او تھانہ دلیوالہ SI زعیم مہدی ،ASI محمد اسلم اور ٹیم نے مختلف جگہوں پر دن رات ریڈز کرکے اغوا شدہ لڑکےزبیر ولد شاہ جہان قوم قریشی کو DI khan سے بازیاب کروایا لیا ہے۔ اغواء کار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارےجارہے ہے۔ لڑکےکی بازیابی پرڈی پی او بھکر نے ایس ایچ او، اور پوری ٹیم کو شاباش دی ہے اور محنت سے فرائض کی انجام دہی پر تعریف کی ہے۔