پولیس تھانہ سٹی کبیروالا کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمات درج

بارہ میل(نامہ نگار)
پولیس تھانہ سٹی کبیروالا کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمات درج،سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی،امن و امان قائم رکھنے کے لیے پولیس گشت کا دورانیہ بڑھا دیا ہے،عوام الناس مشکوک افراد پر نگاہ رکھیں اور پولیس کو اطلاع دیں فوری کاروائی ہوگی،ایس ایچ او تھانہ سٹی کبیروالا شعبان خالد گورایا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ڈی پی او خانیوال رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس پی کبیروالا سید اعجاز حسین بخاری کی زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی کبیروالا شعبان خالد گورایا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف بہت بڑی کاروائی کی،منشیات ڈیلرز شگفتہ زوجہ محمد کاشف سیال سکنہ غلہ منڈی کبیروالا کے قبضے سے 1 کلو 340 گرام چرس،اظہر سیال سے 1100 گرام چرس،انصر انصاری سے 20 لیٹر دیسی شراب اور ناصر سیال سے 30 بور پسٹل اور 2 گولیاں برآمد ہوئیں جن کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر دیے گئے جبکہ مذکورہ ملزمان بھی گرفتار ہیں اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کبیروالا شعبان خالد گورایا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے پولیس سرگرم ہیں اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے،سماج دشمن عناصر اور منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،امن و امان قائم رکھنے کے لیے پولیس گشت کا دورانیہ بڑھا دیا ہے،عوام الناس بھی پولیس سے تعاون کریں مشکوک افراد پر نگاہ رکھیں اور مقامی پولیس کو اطلاع دیں،اپنے کاروبار پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں،منشیات فروشوں کو حوالات میں بند کر کے دم لوں گا۔