مسلم ممالک فلسطین کا ساتھ دیں،فلسطین میں مسلمانوں پر اسرائیلی ظلم و ستم کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،چوہدری محمد اسلم کمبوہ
بارہ میل(نامہ نگار)مسلم ممالک فلسطین کا ساتھ دیں،فلسطین میں مسلمانوں پر اسرائیلی ظلم و ستم کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،بیت المقدس کی آزادی اور خود مختیار فلسطین کے بغیر قیام امن ناممکن ہے،اسرائیل کے خلاف مزاحمت فلسطینیوں کا حق ہے،فلسطینیوں نے اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا کر مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ان خیالات کا کبیروالا کی سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری محمد اسلم کمبوہ،سرداد سجاد خان سیال،رانا محمد فاروق،ظفر اقبال باٹی،ڈاکٹر راؤ عالمگیر،چوہدری آصف سیول،سردار فضل الرحمن ورائچ،سرداد علی نواز وڑائچ،راؤ اکبر علی،راؤ عارف جاوید،مہر محمد حسین باٹی،مہر قسور عباس باٹی،راؤ ادریس خان،چوہدری ساجد علی کمبوہ،قاسم چوہدری،مظہر حسین باٹی،لیاقت علی خان خٹک،حاجی رمضان سیول،رانا محمد اعجاز،چوہدری دانش سیول،چوہدری وسیم سیول نمبردار،مون سیول نمبراد،ڈاکٹر اسلم کنول کمبوہ،ناز حسین ہتار،چوہدری اعجاز چدھڑ،ملک اکرم اعوان،حاجی یونس،ملک طاہر ظہور نائچ و۔دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کے اسلامی ممالک فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیں،یہودی ممالک تو اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں مسلم ممالک بھی فلسطین کا ساتھ دیں،فلسطینی اپنی جان و مال کی قربانی دے کر قبلہ اول کی آزادی کی تحریک کو جاری رکھے ہوئے ہیں اب مسلم دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینیوں کی مدد کے ساتھ ساتھ
اسرائیل پر دباؤ بڑھائیں کہ قبلہ اول کو آزاد کیا جائے اور فلسطینیوں کو آزاد و خود مختیار ریاست دی جائے،پاکستان کو بھی چاہیے کہ فلسطین کی مالی و جانی ہر قسم کی قربانی کا اعلان کرے۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی












