شورکوٹ ڈبکلاں روڈ پر موٹرساٸیکل کو حادثہ خاتون جانبحق

شورکوٹ( بیوروچیف کلیم اللہ طور سے) ڈبکلاں روڈ مرالی والا کے نزدیک موٹر سائیکل سوار خاتون کی چادر ٹاٸر میں آنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک بزرگ خاتون موقع پر جانبحق اور ایک زخمی ہوگٸی ریسکیو 1122 کی ٹیم جاٸے حادثہ پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا حادثہ کے نتیجہ میں زکوڑی پمپ کی رہائشی عزیز مائی زوجہ خان محمّد عمر 65 سال موقع پر ہی جانبحق ہو گئی جبکہ عائشہ دختر محمد لطیف عمر 18 سال زخمی ہو گئی ریسکیو اہلکاروں نے بروقت رسپانس کرتے ہوۓ جانبحق خاتون کی نعش اور زخمی لڑکی کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کردیا۔

رپورٹ کلیم اللہ طور