ایس ڈی او فیسکو سٹی سب ڈویژن شورکوٹ محمد عمران علی کا رویے کے خلاف عوام سراپا احتجاج
شور کوٹ (عل
) ایس ڈی او فیسکو سٹی سب ڈویژن شورکوٹ محمد عمران علی کا رویہ عوام اور صحافیوں کے ساتھ توہین امیز جائز کام بھی نہیں کرتا شور کوٹ کے سینیئر صحافی اور سٹی پریس کلب کے ممبر شاہد عزیز چشتی گزشتہ روز اپنے افس کا بل بجلی ٹھیک کروانے کے لیے ایس ڈی او فیسکو سلطان باہو ڈویژن سٹی شور کوٹ محمد عمران علی کے پاس گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ میرا اختیار نہیں ہے میں ایک ایس ایچ او ہوں یا کہ میرے اوپر ایک ڈی ایس پی بھی موجود ہے اس لیے اپ ڈی ایس پی یعنی ایکسین کے پاس جائیں میں کسی صحافی کو نہیں جانتا انہوں نے کہا کہ میرے تعلقات اعلی حکام سے ہیں اس لیے میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ایس ڈی او موصوف سیاسی اثر و رسوخ والے لوگوں کے کام کرتا ہے جاب کے غریب عوام اپنے بلوں کی درستگی کے لیے دھکے کھانے پر مجبور ہے ایس ڈی او شورکوٹ سارے کام اپنے گلے سے اتار کر میٹر انسپکٹر کے گلے میں ڈال دیتا ہے میٹر انسپیکٹر جس کو چاہے ریلیف دے جس کو چاہے نہ دے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے وزیراعظم پاکستان وفاقی وزیر توانائی چیف ایگزیکٹو افیسر فیسکو اور ایکسین فیسکو سلطان باہو ڈویژن شور کوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ چور کوٹ سٹی میں تعینات ایس ڈی او محمد عمران علی کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور اس کے خلاف معاملہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری فرما کر عوام کو ریلیف دیا جائے واضح رہے کہ اس کو سٹی سب ڈویژن شور کوٹ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے مگر موجودہ ایس ڈی او کی نا اہلی کی وجہ سے کرپشن میں مزید اضافہ ہو رہا ہے
رپورٹ کلیم اللہ طور












